ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو ہوائی اڈے پر مسافروں کو بے وجہ ہراساں کئے جانے کاایس ڈی پی آئی نے لگایا الزام

منگلورو ہوائی اڈے پر مسافروں کو بے وجہ ہراساں کئے جانے کاایس ڈی پی آئی نے لگایا الزام

Tue, 04 Apr 2017 19:47:59    S.O. News Service

منگلورو:4/اپریل(ایس اؤنیوز) منگلورو کے بجپے بین الاقوامی ہوائی اڈے پرافسران اور عملے کی طرف سے بے وجہ مسافروں کو ہراساں کئے جانے کے واقعات میں  دن بدن اضافہ ہورہا ہے، خاص کر مسلمانوں کو نشانہ بنا کر پریشان کئے جانے کی بات تشویشناک ہے۔یہ بات  ایس ڈی پی آئی منگلورو کے صدر حنیف خان نے پریس کانفرنس کے ذریعے بتائی۔انہوں نے  بتایا کہ مسافروں کو بے وجہ پریشان کئے جانے کو لے کر وزیر خارجہ سشماسوراج کو میمورنڈ م سونپا گیا ہے۔ عہدیداران نے کہاکہ ہوائی اڈے پر مسافروں کا پاسپورٹ پھاڑنا، ویزا صفحہ کو پھاڑنا،عورتوں کو زیادہ سونا ہونے کی بات کہہ کر ستانا، لگیج زیادہ ہونے سوالات کرنا اسی طرح غیر ضروری پوچھ تاچھ کرتے ہوئے  ہراسانی کے معاملات وقفہ وقفہ سے ہورہے ہیں، اس سلسلے میں ہم نے ائیر پورٹ اتھارٹی کے ڈائرکٹر رادھا کرشنا کے ساتھ بات چیت کی ہے، انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمرے کے کلپس دیکھ کر خاطیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور آئندہ اس طرح کے معاملات نہیں  ہونے نہیں دینے کا یقین دلایا ہے۔ پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ ہوائی اڈے پر خاص کر ایمگریشن آفسران ہی زیادہ ہراسانی کررہے ہیں، پہلی بار سفر کرنے والوں کو خاص کر نشانہ بنایاجاتا ہے اور اُن سے مختلف قسم کے سوالات پوچھ کر اُنہیں ہراساں کیاجاتا ہے۔ ایس ڈی پی آئی ریاستی سکریٹری الوہونوفرانکو نے ایسی کرتوت انجام دینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا، ساتھ ساتھ اگر دوبارہ اس طرح کے معاملات ہوئے تو سخت احتجاج کئے جانے کی دھمکی دی ۔ ایس ڈی پی آئی کے عہدیداران عطاء اللہ جوکٹے ، اقبال بیلارے ، جابر ایرڈکا ،ریاض فرنگی پیٹ وغیرہ موجود تھے۔

5bc82bcc-8e65-4fc9-94da-accb053a6cdb1.jpg


Share: